پھلوں کے بادشاہ آم کی اس بار زبردست پیداوار کا امکان ہے اور لوگ اس بار دیسی کے ساتھ ہی قلمی آموں کا بھرپور مزہ لے سکیں گے۔
نہ صرف شمالی ہند بلکہ جنوبی ہند میں بھی اس بار دیسی کے ساتھ ساتھ
قلمی آموں کی بہت ہی اچھی فصل ہوئی ہے۔
آموں کی پیداوار کے لئے اس سال کے موسم کو انتہائی دوستانہ مانا جا رہا ہے اور پھل پر کیڑے، بیکٹیریا اور پھوپھوند سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا بھی غضب نہیں ہے۔